9 اکتوبر 2013 - 20:30
حزب اللہ نے قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی

حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے قومی اتحاد پر مبنی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی ہے۔

ابنا: حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے قومی وحدت پر زور دیتے ہوئے لبنان کے مختلف سیاسی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ باہمی اختلافات کو بھلا کر تمام سلام کی حکومت کی تشکیل میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نے چودہ مارچ نامی اتحار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروپ کے مختلف بہانوں کی وجہ سے ابھی تک ایک وسیع حکومت کا قیام ممکن نہیں ہو سکا ہے۔ادھر لبنان کے وزیراعظم تمام سلام نے کہا ہے کہ نئی حکومت میں شامل ہونے سے انکار، ذمہ داریوں سے فرار ہے جو لبنانی قوم کے مفاد کے سراسر خلاف ہے ۔یاد رہے وزیراعظم تمام سلام  کونجیب میقاتی کے استعفی کے بعد چھ اپریل دوہزار تیرہ میں پارلیمینٹ نے نئی کابینہ کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی تھی لیکن لبنان کے داخلی سیاسی اختلاف کی وجہ سے وہ ابھی تک کابینہ تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

.......

/169